English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوری: 24 لاپتا افراد کے مقدمات نمٹائے گئے، ایک کی لاش ملی

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے قائم کمیشن نے نئے سال 2021ء کے پہلے ماہ میں 24 لاپتا افراد کے مقدمات نمٹائے ہیں جن میں سے ایک لاپتا شہری کا مقدمہ اس کی لاش ملنے پر نمٹایا گیا ہے۔ جنوری میں نمٹائے گئے 24 مقدمات میں سے 18 لاپتا افرادکو ٹریس کیا گیا جن میں سے 12 خود گھروں کو لوٹ آئے، ایک حراستی مرکز جبکہ 2 افراد کی جیلوں میں موجودگی جبکہ دیرپائن کے ایک لاپتا شہری نصیب راون کی لاش ملنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 221 ہوگئی ہے۔ 6 مقدمات ایسے ہیں جو لاپتا افراد کے زمرے میں نہیں آتے تھے اس لیے نمٹا دیے گئے ہیں۔ کمیشن کو جنوری میں 23 نئے لاپتا افراد کے لواحقین نے درخواستیں دی ہیں۔ تازہ دستاویزات کے مطابق 13 مارچ 2011ء کو قائم ہونے والے کمیشن نے تقریباً 10 سال میں دائر ہونے والے کل 6944 مقدمات میں سے 4822 لاپتا افراد کے مقدمات نمٹائے ہیں اور اس وقت کمیشن کے پاس 2122 مقدمات زیرسماعت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے