English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے کرپشن کیخلاف اوپر سے شروعات کی‘ ہمایوں اختر

القمر

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں حکومت کی سطح پر کرپشن کاکوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا ،ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ صرف سیاستدانوں یا حکومت نہیں بلکہ معاشرے کے ہر شعبے کے حوالے سے ہوتی ہے ، حکومت نے کرپشن کے خلاف اوپر سے شروعات کی ہیں اور پورے معاشرے کوٹھیک ہونے میںوقت لگے گا ، اگست کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا اور انشااللہ مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی اکابرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینیٹ انتخابات سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ جوجماعت کرپشن کے خلاف ووٹ لے کراقتدار میں آئی ہو وہ اس ناسور کے خاتمے میںکیسے غفلت یا کوتاہی برتے گی ، وزیر اعظم پر عزم ہیں کہ ہم نے پاکستان سے کرپشن کے بیج کو نا پید کرنا ہے اور اس کے لیے پیشرفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نے ایک دوسرے کو چھوٹ دی جبکہ موجودہ دور حکومت میں احتساب کے اداروںکی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے