English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام میں بم دھماکا ، 6 شہید ، 26 زخمی

القمر

 

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر عفرین میں کار بم دھماکے میں 6 شہری شہید اور 25زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تُرکی کی سرحد سے متصل شمال مغربی شہر میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم اس علاقے میں کُرد عسکریت پسندحملے کرتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ انقرہ نے وائی پی جی اور پی کے کے کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور ان کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام سے 27 ہزار بچوں کو کہیں اور منتقل کیا جائے۔ ولادیمیر ورونکوف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شام میں بچے نازک صورت حال سے دو چار ہیں اور اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی گئی تو یہ جنگجو گروپوں کے چنگل میں پھنس سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شمال مشرقی شام میں الحول ملک کا سب سے بڑا کیمپ ہے، جہاں اس وقت 62 ہزار سے زائد افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 ہزار بچے ہیں، جو زیادہ تر داعش اور دیگر جنگجو گروپوں سے وابستہ افراد کے بچے ہیں۔ دلادیمیر ورونکوف کاکہنا تھا کہ ان بچوں کو دہشت گردوں کے بچوں کے بجائے متاثرین کے طور پردیکھا جائے ورنہ ان بچوں کے بھی انتہا پسندی کی طرف جانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ خیال رہے کہ شام میں اس وقت بھی لاکھوں شہری ادلب، حلب، رقہ اور حسکہ کے مختلف مہاجر کیمپوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ رواں ماہ پہلے بارش اور پھر برف باری نے ان کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں اس وقت خطرے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے