ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمدہ کارکردگی بیٹی عائزہ کے نام کرتا ہوں،اسپنر نعمان علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کیخلاف شاندار بولنگ کرنے والے اسپنر نعمان علی نے کہا ہے کہ کراچی کو اپنا ہوم گرائونڈ سمجھتا ہوں، بیشتر کرکٹ یہی کھیلی ہے، مجھے اندازہ تھا کہ کراچی میں نمی کے باعث اسپنرز کو سپورٹ ملتی ہے، جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔میچ سے قبل ٹیسٹ کیپ ملنے سے متعلق نعمان علی نے بتایا کہ ٹیسٹ کیپ ملی تو تو تھوڑا نروس تھا، ساتھی کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ دیا، جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس ہارے اور ہم نے بولنگ شروع کی جب کپتان بابر اعظم نے مجھے گیند تھمائی اور کہا کہ جیسے ڈومیسٹک میں پرفارم کرتے رہے، ایسے ہی اپنی بولنگ رکھنا۔کراچی ٹیسٹ میں فواد عالم اور اظہر علی کے درمیان شراکت داری کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے نعمان علی کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کیے جائیں تاکہ مہمان ٹیم کو پریشر میں لاسکے، یہ ہدایت ذہن میں رکھ کربولنگ کی اور کامیاب رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں