English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرول بم گرادیا

اسلام آ باد (آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرول بم گرا دیا گیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔وزیر اعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور اب نئی قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی۔وزیراعظم آفس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور اب نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 13.18 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافہ تجویر کیا گیا۔خیال رہے کہ ایک ماہ کے دروان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 2 بار جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ ماہ جنوری کے لیے بھی 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے