English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی ہونے کے باعث نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں دوسری ٹیم بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سے کوئی ہوسکتی ہے۔تاہم سیریز ملتوی ہونے کے باعث آسٹریلیا کے امکانات انتہائی کم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے