لاہور(جسارت نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ سے آج صبح 10 بجے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچے گی، جس کے بعد اس کو مال روڈ پر واقع ہوٹل میں پہنچایا جائے گا، جن کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ بھی ہوگا۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اعلی سکیورٹی حکام اور پی سی بی عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس کئی دنوں سے چل رہے تھے تاہم منگل کو تمام معاملات کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ٹیموں کوکوویڈ پروٹوکولز اورسخت سیکورٹی میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم ٹریننگ اور میچز کے لیے لایا جائے گا۔ پلان کے مطابق 5فروری سے پاکستان اورجنوبی افریقا کے کھلاڑی مختلف اوقات میں ٹریننگ کرسکیں گے، 4 فروری سے قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد موجودریسٹورنٹ اور دکانوں کو بند کردیا جائیگا۔پاکستانی کھلاڑی بھی آج سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے آصف علی کو ان کی ٹیم نے ریلیز کردیاگیا ہے، وہ بھی کل لاہورپہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان11 فروری کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔

