English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونین آف جرنلسٹس شکارپور کے انتخابات، آغا اسرار پٹھان صدر منتخب

القمر

شکارپور (نمائندہ جسارت) یونین آف جرنلسٹس ضلع شکارپور کے انتخابات، آغا اسرار پٹھان صدر منتخب۔ شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے 2021ء کے انتخابات پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان، مرکزی رہنما امداد بوزدار اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو کی نگرانی میں منعقد ہوئے، جس میں صدر آغا اسرار پٹھان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام انڑ، نائب صدر ون جمیل مہر، نائب صدر ٹو دیدار سومرو، جوائنٹ سیکرٹری ون محمد ابراہیم بروہی، جوائنٹ سیکرٹری ٹو جبران مرتضیٰ ابڑو، پریس سیکرٹری عبدالخالق سومرو، خزانچی عارف قریشی، آفس سیکرٹری عبدالحکیم جتوئی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے رحمت اللہ سومرو، سوڈھو جیمس، زاہد نون، ایاز منگی، نذیر قریشی، محمد پریل مری، عبدالرشید جامڑو، سلطان سومرو، وسیم سنجرانی اور عتیق دھکڑ بلا مقابلا کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر لالا اسد پٹھان، امداد بوزدار، سلیم سہتو اور دیگر کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے