ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1841 ڈالر پر آگئی، جب کہ بدھ کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ  دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 96 ہزار 22 روپے پر پہنچ گئی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں