English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ اطلاع ملی کہ وندر اور پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے  جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد اور اسمگلرز گرفتار کرلیے گیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ اطلاع  ملی کہ  وندر اور پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے والی ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق وندر ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرپنجگورر ٹو کراچی ایک کوچ سے 43.80کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل،37.65کلو گرام چرس، 29.80 کلو گرام ہیروئن، 12.30کلوگرام ائس اور 6.15کلوگرام افیون برآ مدکر کے 4 اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈز کی ایک اور کاروائی میں پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں پہاڑوں کے درمیان چھپائی گئی 280کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی جبکہ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی اور پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 65.72725ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔

واضح رہے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے