English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلیے اقدامات کررہے ہیں،جام کمال

القمر

بیلا (آن لائن) صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومت نوجوانوں کے لیے بہتر وژن رکھتی ہے ملک اور صوبے کی ترقی کے کے لیے تعلیم یافتہ طاقتور ہنر مند نوجوانوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما کھوسہ قبیلے کے نوجوان صدام کھوسہ و دیگر نوجوانوں کے وفد سے کوملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں نوجوانوں کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،نوجوان تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، صوبے میں اجتماعی عوامی مفادات کے منصوبوں پر عمل درآمد سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے