اسرائیل کی جانب سے بارش کے پانی کو غزہ میں چھوڑنے سے غزہ کے کئی علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے شہر کو 1.5 ملین ڈالرز کا شدید نقصان ہوا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں 148 ایکڑ مشرق میں ، اور بیت ہانون قصبے کے مشرق میں 24.7 ایکڑ سمیت زرعی اراضی کے تقریبا 700 ایکڑ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ اسرائیل نے رواں ماہ میں دو بار سیلاب کا پانی چھوڑا۔ ہمارا انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ وہ غزہ میں زرعی شعبے کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکیں۔

