English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل ہر سال ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، افغان کرکٹر

کراچی(اے پی پی)افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی پرامید ہیں کہ پاکستان سپر لیگ ہر سال ترقی کی نئی منازل طے کر یگی، یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ 36سالہ آلراؤنڈراس سال دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔محمد نبی کا کہنا کہ پی ایس ایل خوب کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، پاکستان سپرلیگ کو ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید پذیرائی ملے گی کیونکہ یہاں ہر سال نئے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بن رہے ہیں، جب بھی کوئی لیگ اچھا مقامی ٹیلنٹ سامنے لاتی ہے تو اس کی پذیرائی میں اضافہ ہوتا ہے۔محمد نبی کا کہناہے کہ انہوں نے ایڈیشن 2016 کو بھی بہت انجوائے کیا اور اب وہ لیگ میں اپنے اس نئے سفر میں دفاعی چیمپئن، کراچی کنگز کی نمائندگی پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں۔محمد نبی نے کہا کہ کراچی شہر کے ساتھ ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں، یہاں رہتے ہوئے وہ سال 2008 اور 2009 میں پاکستان کسٹمز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے