English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقائدہ آغاز

حیدرآباد( جسارت نیوز ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیراہتمام تھروبال بوائز ٹیم منتخب کرنے کے لیئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائلز کی نگرانی بورڈ کی لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ نے کی جبکہ سیلیکشن کمیٹی میں بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری، کوہسار اور شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد کے سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پرویزاحمد شیخ،خرم رفیع صدیقی اور میڈم عائشہ آرائیں شامل تھیں۔ٹرائلز میں تھروبال گیم کی ا ینٹری ارسال کرنے والے کالجز اور مختلف اسکولز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں کھلاڑیوں کو ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کے لیئے منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن محمد ایوب، محمداقبال قریشی، محمد امین، فہد ملک،اسکولز کے محمد علی قمبرانی، محسن عباسی اور دیگر موجود تھے۔دریں اثناء علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی، کوہسار کالج کے پروفیسر محفوظ چنا نے کیمپ کے لیئے منتخب شدہ کھلاڑیوں اور متعلقہ ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کوئٹہ میں پاکستان انٹربورڈ چیمپیئن شپ کے لیئے منتخب ہوکر اپنے کالجز اور بورڈ کا نام روشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے