English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملتان سلطان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل سکس کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور  فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے سہیل تنویر کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 6میں ایک دن آرام کے بعد آج 2میچز کھیلے جارہے ہیں۔پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے