ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کورونا اموات میں کمی، فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 79  ہزار 973 ہوگئی اور 12,860 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 21 ہزار 836 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 258,004، پنجاب میں 171,349، خیبرپختونخواہ 72,162، اسلام آباد میں 44,259، گلگت بلتستان میں 4,956، بلوچستان میں 19,045 اور آزاد کشمیر میں 10,198 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 89 لاکھ 51 ہزار 838 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 ہزار 920  ٹیسٹ کے دوران 1,176 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 23 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,562 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 11 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار 954 افراد متاثر، 25 لاکھ 37 ہزار 560 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 99 لاکھ  30ہزار665  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں