English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام کا خیر مقدم

اسلام آباد: پاکستان نے لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام کا خیر مقدم کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ لیبیا کی پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ قومی حکومت لیبیا کے عوام کی امن و سلامتی کے لیے پرعزم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ معاون مشن نے قومی حکومت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کی کاوشیں بھی کلیدی رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، لیبیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تاریخی اور قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے