English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرزا آفریدی بینکوں کے 1 ارب93کروڑ کے نادہندہ نکلے

القمر

اسلام آباد( آن لائن )سینیٹ کے نو منتخب ڈپٹی چیئرمین مرزامحمد آفریدی مختلف بینکوں کے1 ارب93کر وڑ روپے سے زاید کے نادہندہ نکلے اور الیکٹرونک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کو رپورٹ نہ کرنے کے لیے پنجاب بینک کی انتظامیہ پر مسلسل دباﺅ ڈال رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مرزا محمد آفریدی پر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد نااہلی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے کیونکہ وہ اور ان کی کمپنی مختلف بینکوں کی نادہندہ ہے ۔مرزا آفریدی بینک آف پنجاب کے 437ملین ، بینک آف خیبر کے 500ملین اور بینک الفلاح کے ایک ارب روپے کے نادہندہ ہیں ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے بینک آف پنجاب کے خلاف حکم امتناعی بھی لیا ہوا ہے لیکن ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوتے ہی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال شروع کردیا اور اتوار کو چھٹی کے باوجود اپنی ٹیم کے ساتھ بینک آف پنجاب کے ہیڈکوارٹرلاہور جا پہنچے اور زبردستی ہیڈکوارٹرز کے دفاتر کھلوائے گئے اور وہاں افسران کو بلا کر مسلسل دباﺅ ڈالاگیا کہ ان کے نادہندہ ہونے سے متعلق رپورٹ الیکٹرونک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کو نہ دی جائے کیونکہ ایسی صورت میں ان کا ڈیٹا ہر جگہ پہنچ جائیگا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے