English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنوں، ایم پی اے شیراعظم وزیر کے گھر پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام

القمر

بنوں (صباح نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ،پولیس حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم پی اے شیر اعظم وزیر کے گھر کے باہر 4 کلو گرام وزنی بم رکھا گیا تھا، تاہم بم کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے