English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کا سیدو شریف کیلیے پروازیں شروع کرنیکا فیصلہ

القمر

سیدو شریف( جسارت نیوز)پی آئی اے) نے سیدوشریف ائرپورٹ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے پی آئی اے رواں ماہ کے آخری ہفتے اے ٹی آر طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ کرے گا۔قومی ایئرلائن نے ٹیسٹ فلائٹ کے لیے سیدوشریف ائرپورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی ہے سیدوشریف ائرپورٹ طویل عرصے سے غیرفعال ہے، سیدوشریف ائرپورٹ کا ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے امن وامان کی صورتحال کے باعث سیدوشریف ائرپورٹ کو2004میں بند کیا گیا تھا۔سی اے اے نے بتایاکہ سیدوشریف ائرپورٹ کا رن وے مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے ائرپورٹ پر ائربس320طیاروں کی لینڈنگ کے لیے منصوبہ بندی شروع ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے