English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسرے شیخ عاطف رشید شمع انٹراکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ جمخانہ اسٹار کلب نے شاہ جمخانہ کلب کو ایک وکٹ سے ہرا یا۔شاہ جمخانہ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم 30 اوورز میں 156رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، اسحاق خان نے 40 ، شاہ افضل نے 28 اور فیروز خان نے 16 رنز بنائے۔ جمخانہ اسٹارز کلب کی طرف سے عثمان خان اور سکندر نے تین، تین، محمد ارشد نے دو اور حارث ندیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جمخانہ اسٹارز کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ خالد امین 55 ، رومان اللہ 48 اور جمال خان 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہ جمخانہ کی طرف سے شاہ افضل نے چار، جلال اور محسن حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے