English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی کوچ نے باکسر عامر خان کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی

القمر

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے ایرانی کوچ نے باکسر عامر خان کیخلاف درخواست پولیس کو دیدی۔ ایرانی کوچ داود نے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں جان سے مارنے کی دھمکیوں کیخلاف درخواست دی۔ ایرانی کوچ داود کا کہنا ہے کہ ساڑھے چار سال سے عامر خان اکیڈمی میں کوچ تعینات ہوں،میری تنخواہ ادا نہیں کی جارہی، عامر خان نے دھمکی دی کہ اکیڈمی چھوڑ کر چلے جاؤ ورنہ پولیس کے ذریعے اٹھوا لونگا،عامر خان اور اسکا بھائی پھر دھمکیاں دیتے ہیں اور ذہنی طور پر ٹارچر کرتے ہیں،مجھے ان سے جان کا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان اور اسکے بھائی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں ایرانی شہری کی جان سے مارنے کی دھمکیوں کی درخواست دیدی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عامر خان نے دھمکی دی کہ اکیڈمی چھوڑ کر چلے جاؤ ورنہ پولیس کے ذریعے اٹھوا لونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے