English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این اے249کےضمنی انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی کامرحلہ مکمل

کراچی:این اے249کےضمنی انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی وصول اورجمع کرانےکامرحلہ مکمل کرلیا گیا، مجموعی طور پر55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے13اورمسلم لیگ ن کے3امیدواروں نےنامزدگی فارم جمع کرائےہیں،امیدواروں میں پی ٹی آئی کےرکن سندھ اسمبلی ملک شہزاداعوان بھی شامل ہیں۔

ایم کیوایم کے7اورپیپلزپارٹی کے3،ٹی ایل پی4،اےاین پی ایک اورایم ڈبلیوایم کےایک امیدوارنےنامزدگی فارم جمع کرائے ہیں ، اسی طرح پاک سرزمین پارٹی کے3اورمسلم لیگ فنکشنل کےایک امیدوارنےکاغذات جمع کرائے ہیں۔

ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے پاکستان راہ حق پارٹی،عام لوگ اتحاد،پاک مسلم الائنس  اورپاسبان نےبھی ایک ایک فارم جمع کرایا ہےجبکہ ضمنی الیکشن کے لیے 11آزاد امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن حکام کا کہنا ہےکہ 18مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے نام آویزاں کیے جائیں گے، 25مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی،ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 29مارچ ہے۔

الیکشن حکام کا مزید کہنا تھاکہ اپیلٹ ٹربونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 5اپریل مقرر کی گئی ہے،کاغذات نامزدگی 7اپریل تک واپس لیے جاسکتے ہیں،امیدواروں کو انتخابی نشان 8اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے،این اے 249کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 29اپریل کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے