English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ: شہباز شریف کی درخواست مسترد

لاہور: ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر جلد فیصلہ کرنے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر دفتری اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے مسترد کر دیا، عدالت نے درخواست گزار کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف دعوی کا فیصلہ بروقت نہ ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے ان کے خلاف پانامہ لیکس پر رقم کی پیشکش کے بے بنیاد الزامات لگائے، جس پر وزیراعظم کے خلاف سیشن عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال قبل شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگایا، دعوے کا فیصلہ 90 روز میں ہونا تھا لیکن عمران خان نے جواب ہی داخل نہیں کرایا، عمران خان کے وکلا بحث کی بجائے تاخیری حربے استمال کررہے ہیں، متعلقہ عدالت نے اس کیس میں 60 سے زائد مرتبہ التوا دیا، ہائی کورٹ ماتحت عدالت کو روزانہ سماعت اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے