English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری

القمر

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم کی قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں گندم کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعطم نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی، اور امدادی قیمت بڑھانے کا مقصد گندم کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

امدادی قیمت کے سلسلے میں صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے ہمراہ وزیر فوڈ سکیورٹی فخر امام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا کہ کیسے گندم ٹارگٹ کو پورا کریں، گزشتہ سال 25.2 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی اور 36 لاکھ ٹن درآمد ہوئی، جب کہ اس مرتبہ 26.2 ملین ٹن پیدوار ہوگی، اور 11لاکھ ٹن میں سے 5 لاکھ ٹن سیڈ کی نشاندہی کی گئی ہے،  ہم نے سیڈ کی ٹریک اینڈ ٹریس کی کوشش کی، کوشش کریں گے ٹریک اور ٹریس پر مزید بہتری آئے۔

فخرامام کا کہنا تھاکہ 20 ملین ٹن کے قریب پنجاب کی گندم پروڈکشن ہے، گندم کی کم سے کم اسپورٹ پرائس کو ریوائز کیا، گندم کی کم سے کم سپورٹ پرائس 1800 روپے من ہوگی، امپورٹ کا تخمینہ بھی بنالیا ہے، اندازہ ہے 30 لاکھ ٹن امپورٹ کریں گے۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم کا گندم کی امدادی قیمت مزید 150روپے من بڑھانے سے انکار

صوبائی وزیر علیم خان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں کبھی بھی 400 روپے گندم کی قیمت نہیں بڑھی، کسان ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی خوشحالی کے لیے یہ وزیر اعظم کا بڑا قدم ہے، 1800 گندم کی قیمت کے باوجود ہم آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے، عام آدمی کیلئے آٹے پر جتنی سبسڈی دینی پڑی دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پروکیورمنٹ کے وقت ریلیف کو بند کرنا پڑتا ہے اس ایک مہینے کے علاوہ ریلیف بند نہیں کریں گے، ہم آٹے کی ملوں کو سبسڈائز گندم فراہم کرتے رہیں گے تاکہ عام آدمی کو فائدہ ہو، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ رمضان بازاروں میں آٹا سستے داموں پہنچا سکیں، پوری قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں وزیر اعظم کوایک ایک شخص کی مشکل کا اندازہ ہے،اور وہ پریشان بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے