ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی تقررنامے پر32 سال نوکری کرنے والے ایس پی کا پول کھل گیا

 کراچی: سندھ پولیس کے ایس پی کا 32 سال جعلی تقررنامے پرنوکری کا انکشاف کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے ایس پی کے 32 سال جعلی تقررنامے پرنوکری کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعجازترین کی جعلی لیٹرپربھرتی کا انکشاف سینیارٹی کے لیے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال کے دوران ہوا۔ اعجاز ترین کراچی کے کئی تھانوں میں ایس ایچ اوتعینات رہا، آؤٹ آف ٹرن میں ترقی کرتا کرتا ایس پی کے عہدے تک پہنچا اوراعجاز ترین، بلاول بھٹوسمیت اہم شخصیات سے ملتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق اعجازترین 1989 اسلام آباد پولیس میں جعلی بھرتی ہوا، 1997میں اسلام آباد پولیس سے سندھ پولیس میں ٹرانسفر کروایا۔

عدالتی حکم پراعجازترین کوملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جس کے بعد آئی جی نے سرکاری اسلحہ و سامان واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں