ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علیم ڈار 400 میچز میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے 400 انٹرنیشنل میچز مکمل کرلیے۔ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ، مایہ ناز امپائر نے 400 میچز مکمل کر لیے، اس طرح وہ دنیا کے نمبر ون امپائر بن گئے ہیں۔ علیم ڈار نے 136 ٹیسٹ، 211 ون ڈے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی،انہوں نے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچزمیں امپائرنگ کا احسن رضا کاریکارڈ بھی توڑ دیا۔ امپائرنگ میں 4 سنچریاں مکمل کرنے پر علیم ڈار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین، پرستاروں اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی 400 انٹرنیشنل مکمل کرنے پر پاکستانی امپائر علیم ڈار کو مبارکباد دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں