English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حلیم عادل کو سندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کرنےکی سزادی جا رہی ہے، شبلی فراز

القمر

 اسلام آباد: وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، جمہوریت اور اظہار رائے کا راگ الاپنے والے سندھ کے اپوزیشن رہنما کی آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں، پوری سندھ حکومت اور حکومتی مشینری پی ٹی آئی کے ٹائیگر حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے تاہم وہ عمران خان کے سپاہی ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کا علم پوری قوت سے تھامے رکھیں گے، آج سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حال جب کہ تعلیمی ادارے مویشیوں کے باڑے بن چکے ہیں لیکن حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے