English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لانگ مارچ ضرور ہوگا چاہے اس میں 10 یا 9 جماعتیں شریک ہوں، رانا ثنااللہ

القمر

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ لانگ  مارچ عید کے بعد تک ملتوی ہوا اس کو ختم نہیں کیا گیا، لانگ مارچ ضرور ہوگا  چاہے اس میں 10 جماعتیں شرکت کریں یا 9 جماعتیں شریک ہوں۔ 

جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ وہ (ن) لیگی رہنماؤں  اور مریم نواز سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، پچھلے دنوں سربراہ پی ڈی ایم  کی آصف زرداری اور نوازشریف سے بھی بات ہوئی تھی جس میں سے وہ درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، اور لانگ مارچ بھی عید کے بعد تک ملتوی ہوا اس کو ختم نہیں کیا گیا، مارچ ضرور ہوگا  چاہے اس میں 10 جماعتیں شرکت کریں یا 9 جماعتیں شریک ہوں، حکمرانوں کا علاج ہی لانگ مارچ ہے ان کے سر پر بیٹھنا ہوگا، لانگ مارچ استعفوں کے ساتھ ہوتا ہے یا اس کے بغیر پی ڈی ایم اس کا فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے