English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ  بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ

القمر

 کراچی: کراچی سمیت سندھ  بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ 

شہر قائد سمیت سندھ  بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم متعلقہ ادارے کتوں کے خاتمے کے لئے مہم چلانے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں جب کہ آئے دن کتے کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہونا معمول بن گیا ہے۔

رواں برس ہی کتے کے کاٹنے کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے انڈس اسپتال میں 1 ہزار 641، جناح اسپتال میں 2 ہزار 195 اور  سول اسپتال میں دو ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال2020میں کتے کے کاٹنے  کے 2 لاکھ 5 ہزار 319 سے زائد کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی تھیں جب کہ سال 2019 میں 2 لاکھ 35 ہزار واقعات رپورٹ اور  ریبیز کے باعث 25 افراد جاں بحق ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے