ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صادق سنجرانی، سینیٹ سیکرٹریٹ سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بارہ مارچ 2021 کوسینیٹ چیئرمین کے انتخابات منعقد ہوئے، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کیے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اپوزیشن کو بڑی شکست؛ صادق سنجرانی چیئرمین اور مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت  چیئرمین سینیٹ کا بارہ مارچ کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سمیت چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کالعدم قرار دے ، یوسف رضا گیلانی کے مسترد ووٹوں کو منظورکرکے چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی نے 48 اور یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ 8  ووٹ مسترد ہوئے جن میں سے 7 ووٹ یوسف رضا گیلانی کے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں