English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کیساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے، امریکی صدر

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یوم پاکستان کے موقع پر خط میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان، امریکہ پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے، مشترکہ چیلنجز خصوصاً افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔ خط میں صدر جو بائیڈن نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ قبل ازیں روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مسلسل سیاسی بات چیت اور بین الاقوامی فورمز پر رابطہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم اپنے پاکستانی دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دوسری جانب چینی صدر شی چن پنگ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کا سدا بہار تذویراتی تعاون قائم ہے ۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ پاک چین تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور صدر عارف علوی کے ساتھ ملکر دونوں لکوں کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور تمام شعبوں میں تعاون کے جامع فروغ کے خواہاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے