وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور فضل الرحمان نظام کاخاتمہ اور پیپلز پارٹی نظام آگےبڑھانا چاہتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارویہ بہترنظر آرہاہے،ن لیگ کی لیڈرشپ نابالغ ہاتھوں میں ہے لیکن مریم نواز کی پارلیمنٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، مریم نواز،فضل الرحمان نظام کاخاتمہ اور پیپلز پارٹی نظام آگےبڑھانا چاہتی ہے، مسلم لیگ ن کی پارلیمنٹ میں موجودلیڈرشپ کومعاملات ہاتھ میں لیناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات پر ایک بار پھر سنجیدہ کوشش کی ہے اسپیکر صاحب نے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی بنائی ہے اپوزیشن اگر انتخابی اصلاحات کمیٹی میں نہیں آتی تو پھر موقع کھودے گی، انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں، اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہیے ہم نےاپنا ایجنڈا دیا ہے، اپوزیشن کو اس پر آگے بڑھنا ہے انتخابی اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن مل کر آگے بڑھیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سافٹ ویئر ایکسپورٹر ہے پاکستان الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہےالیکشن کمیشن نے ایک آر ایف پی جاری کیا ہے، جس میں ریکوائرمنٹ کا لکھا ہے، الیکشن کمیشن کی تمام ریکوائرمنٹ پوری ہوگئی ہیں۔

