English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دلہن شادی کی رات ہی نقدی اور زیورات لے کر فرار

القمر

جہلم: محلہ عیدگاہ میں دلہن زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جہلم میں نئی نویلی دلہن نے سہاگ رات میں اپنے ہی نئے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جہلم کے محلہ عیدگاہ کے رہائشی لقمان نامی نوجوان کی گزشتہ روز شادی ہوئی اور آج ولیمہ تھا، تاہم سہاگ رات کو دلہن نے دلہے کو نشہ آور چیز کھلا کر بےہوش کردیا اور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔

دلہے کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ آج لقمان کے ولیمے کی تقریب تھی اور اہل علاقہ سمیت دیگر رشتے داروں کو بھی مدعو کررکھا تھا لیکن اس خبر کے بعد پورا خاندان پریشانی میں مبتلا اور ولیمے آنے والے مہمانوں کے چہروں پر افسردگی پھیلی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لقمان نامی دولہا مردان سے لڑکی بیاہ کر لایا تھا، تاہم تھانہ صدر پولیس نےموقع پر پہنچ کر کاروائی کا اغاز کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے