کراچی (اسٹاف رپورٹر)چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچز کا فیصلہ ہوگیا۔یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ایچ آر ہائی رائز نے سات وکٹوں سے لیگل لیجنڈکو شکست دی، محمد احمدحسین مین آف دی میچ قرار لیگل لیجنڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقر ررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 131 رنز اسکور کیا طارق رضا نے 2 2 گیندوں پر 23 رنز مسعود زمان خان،فرید حسین اور مون ظفر نے 20-20 رنز بنائے، جواب میں ایچ آر ہائی رائز کی ٹیم نے تین وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ حدف 15 اوورز میں مکمل کیا ایم احمد حسین نے 47 گیندوں پر 60 رنز راشدعلی نے 31 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔دوسرا میچ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر ٹریژری بلز اور بورڈفلکن کے درمیان کھیلاگیا ٹریژری بلز نے یہ میچ باآسانی 123 رنز سے بورڈ فلکن کو شکست دیدی،اس میچ کے مرد میدان بلال آصف قرار پائے ٹریژری بلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیا،ایم حسن ڈار نے 35 گیندوں پر67 رنز بلال آصف نے 31 رنز بنائے،جواب میں بورڈفلکن 17 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگی ۔سلمان سعید نے 24 گیندوں پر 27 رنز عامر قریشی نے 33 گیندوں پر 29 رنز بنائے جبکہ محمد عدنان ملک نے 2 رنز دیکر احسان بدر نے5 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی۔

