English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ٹیسٹنگ کلیئر قرار، قومی اسکواڈ کل جنوبی ا�ریقا روان� �وگا

قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی ہے، اسکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

اس سے قبل قومی اسکواڈ میں شامل  34 اراکین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی  جب کہ  ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پہلا  کورونا ٹیسٹ منفی آنے پررکن کو  23 مارچ کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنایا گیا جہاں 24 گھنٹے آئسولیشن میں گزارنے کے بعد اس کے اگلے 2 ٹیسٹ 24 مارچ کو کیے گئے اور نیتجہ منفی آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے