English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہران یونیورسٹی اورجامعہ سندھ کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد

القمر

حیدرآباد(جسارت نیوز) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اوریونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے افسران کے درمیان کھیلا جانے والا دوستانہ کرکٹ میچ جامعہ سندھ کی ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت لیا جامعہ سندھ کے پی سی بی گراو نڈ پر کھیلے گیا،10 اوورز کا دوستانہ میچ جامعہ مہران کے افسران نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کل 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا ئیں، جس میں جامعہ مہران کے ڈاکٹر ذوالفقار پٹھان 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ جامعہ سندھ کی ٹیم نے مقررہ ٹارگٹ 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر لیا۔ جامعہ سندھ کے اعجاز سولنگی 84 رنز اور 2وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے میچ کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خاص جامعہ مہران کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے ٹیموں کے کپتانوں اور مین آف دی میچ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے وائس چانسلر نے کہا کہ کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیاں پورا سال جاری رہنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ جامعہ مہران اور جامعہ سندھ کا تعلق مہذ پڑوسیوں کا ہی نہیں بلکہ بہت عظیم تعلق ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے