ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور(نمائندہ جسارت)اینٹی کرپشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا ، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیپرز لیک کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ، اسکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کواینٹی کرپشن نے گرفتارکرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کوعدالت اشتہاری قراردے چکی تھی تاہم ملزم اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا ۔ حکام نے بتایا ملزم عثمان کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے، ملزم کوخصوصی ٹیم نے جیوفینسنگ کے ذریعے سے گرفتار کیا، ملزم کوآج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اسکینڈل کے دیگر ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں