اینٹیگوا(جسارت نیوز) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، سری لنکن ٹیم اینٹیگوا ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ، میزبان ٹیم نے 96رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز 280 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور آئی لینڈرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 377 رنز کا ہدف دیا، دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے کپتان کریگ براتھویٹ 85، جیسن ہولڈر ناقابل شکست 71 اور کائل مائیرز 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ،سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز بغیر کسی نقصان پر 29رنز بنالئے ۔ میچ میں آج5ویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم کو کامیابی کے لئے 348 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ نارتھ سائونڈ اینٹیگوا میں ٹیسٹ کے چوتھے روز آئی لینڈرز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 250 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو پاتھوم نیسانکا 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پاتھوم نیسانکا اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں د و رنز کے اضافے کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کیمارروچ کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ ویشوا فرنینڈو آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صفر پر کیمارروچ کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ لیستھ5 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 96 رنز کے خسارے کے ساتھ 258 رنز بناکر ہوگئی ۔کیمارروچ نے 3، الزاری جوزف اور جیسن ہولڈر نے2,2 جبکہ شینن گبرائل ، کائل مائیرز اور جرمین بلیک ووڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 280 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور آئی لینڈرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 377 رنز کا ہدف دیا، دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے کپتان کریگ براتھویٹ 85، جیسن ہولڈر ناقابل شکست 71 رنزبناسکے۔

