English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں حکومت کے نام پر سرکس چل رہاہے،مولابخش چانڈیو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ ملک میں حکومت کے نام پر سرکس چل رہا ہے جس طرح سرکس میں ہر کردار اپنی باری لے کر چلا جاتا ہے وفاقی کابینہ میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عجیب مذاق ہے سلیکٹڈ نے ناکامیوں پر 2 وزیر خزانہ ہٹا دیے مگر کہتے ہیں کہ معاشی پالیسیاں کامیاب ہیں حکومت کی معاشی ٹیم ہی حکومت کی ناکامیوں کی گواہی دے رہی ہے ۔وزیر خزانہ پر شوکت ترین کو سپر وزیر
خزانہ لگایا جا رہا ہے اور سپر وزیر خزانہ نے تو ذمے داری سنبھالنے سے قبل ہی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کی پالیسیاں ناقص ہیں ۔ سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مزید کہاکہ ثابت ہو گیا کہ مسئلہ وزرا ئے خزانہ کا نہیںبلکہ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کا ہے جب تک عمران خان وزیراعظم رہیں گے تب تک ہر شعبے میں ناکامی ہی ناکامی ہوگی ملک کو تباہی اور عوام کو بدحالی سے بچانا ہے تو عمران خان کو گھر بھیجنا ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے