ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی حانیہ خان منظر عام پر آگئی

اینکر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین میڈیا میں رہنے کا گر خوب جانتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر
ان کی برائی کی جائے یا اچھائی انہیں بس خبروں کے ذریعے زندہ رہنا ہے۔ رمضان کے آغاز سے ہی وہ سوشل
میڈیا پر ٹرینڈ رہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں انہوں نے فرش پر ناگن کا ڈانس کیا اور خاتون کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے از خود گر پڑے۔
صارفین ان حرکات پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بناتے رہے لیکن شائد انہیں اس کی پروا نہیں۔ اب ان کا ایک
اور اسکینڈل تیسری بیوی کی صورت میں منظر عام پر آگیا۔ اداکارہ حنیہ خان نے دعوی کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت
حسین کی تیسری بیوی ہیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی حانیہ خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی بات
چیت بھی اپ لوڈ کر دی ہیں۔

حنیہ خان کا دعوی اپنی جگہ لیکن تاحال عامر لیاقت نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے غالبا وہ اس وقت رمضان
کی نشریات میں مصروف ہیں۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں