English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ کی اپیل مسترد کر دی

Court

Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر کی اپیل مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ میں کورٹ مارشل کیخلاف سابق آرمی افسر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر کی اپیل مسترد کر دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو آرمی رولز کے تحت عمر قید کی سزا دی گئی، سزا دیتے وقت تمام شواہد اور حقائق کو مدنظر رکھا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کا کورٹ مارشل بنتا ہی نہیں، میرا موکل چھٹیوں پر تھا جب بچی کا قتل ہوا، ہمارا مقدمہ سول عدالت میں چلنا چاہیے تھا۔ عدالت نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق یہ کیس کورٹ مارشل کا ہی بنتا ہے۔

سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر بہاولپور کینٹ میں تعینات تھا اور 2011 میں اسے والدہ کی بھتیجی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے