English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نجی اسکولز کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد

القمر

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد کردی، وزارت تعلیم نے اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے وزارت تعلیم کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ کورونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے لہذا پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اگر سمجھے تو این سی او سی سے رابطہ کرلے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے