English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک سفیر احسان مصطفیٰ یورداکل کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

القمر

ترکی کے سفیر کی  سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

ترکی کے سفیر احسان مصطفی یوردکول نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ معزز سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں معززین نے پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

معزز سفیر نے  پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین مذہب اور ثقافت سے جڑا اخوت اور بھائی چارے کا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے ۔

ایئر چیف نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ صورتحال کیسی ہی کیوں نہ ہو دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ہر موقع پر پاکستان کی بلاشرکت غیرے حمایت کی ۔ ایئر چیف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ دونوں ملکوں کی فضائی افواج ہر شعبے میں باہمی تعاون جاری رکھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے