English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں خواتین سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

القمر

وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے خواتین سےزیادتی، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  تفقیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم عبدالوحید ملزم احمد کا باپ ہے اور یہ دونوں مل کریہ گھناؤنا کام کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون دفتر سے گھر جارہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور(احمد) بہانہ بنا کر گاڑی دوسرے راستے کی طرف لے گیا اور سنسان جگہ پر ٹیکسی روک کر باپ (عبدالوحید ) نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زیادتی کی اور زیورات و موبائل لے کر دونوں فرارہوگئے۔

دوران تفتیش اس بات کا انکشاف بھی ہواہے کہ دونوں ملزمان پنجاب کے متعدد اضلاع میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی، چوری  اور اغوا جیسے متعدد سنگین مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔ سہالہ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے