حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال ، خاص طور مسجد الاقصیٰ اور غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے سرز جرائم پر ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
شفقنا مطابق یہ بیان ذیل میں ہے
اللہ کے نام سے
جو نہایت مہربان اور رحیم ہے
مذہبی اتھارٹی ایک مرتبہ پھر فلسطین کے قابل قدر لوگوں کی غاصب قوتوں کے خالف دلیرانہ مزاحمت کی بھر پور حمایت پر زور دیتی ہے۔ غاصب یہودی فلسطین کے مزید علاقے پر قبضہ کر کے مقدس القدس کے رہائشیوں کو وہاں سے بے دخل کرنا چاہتی ہے۔ مذہبی اتھارٹی تمام آزاد قوموں سے مطالبہ کرتی ہے وہ فلسطینی عوام کے اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کریں۔
مسجد الاقصٰی اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں میں تین دن سے جاری پرتشدد جھڑپیں بلاشبہ اسرائیل کے ظالمانہ و غاصبانہ قبضے اور حالیہ جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی ہمت اور عزم کا اظہار ہیں اور یہ اس بات کا مظہر بھی ہیں فلسطینی کسی بھی صورت مقبوضہ علاقوں پر اپنے حق سے دستبردار نہیںہوں گے۔ اگرچہ اس قربانی کی قیمت بہت گراں ہے مگر غاصب کبھی اپنے مقصد میںکامیاب نہیں ہوسکتا۔
ہم اللہ عزوجل سے ان کی مدد کی دعا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ پاک انہیں اپنی نصرت سے نوازے۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز پر حاوی اور بہتر جاننے والا ہے۔
رمضان ، 1440 ہجری
بدھ، 12 مئی 2021
شفقنا اردو
ur.shafaqna.com
