English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان

القمر

 مظفر آباد: وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے آزادکشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے پاکستان میں عید کے متنازعہ اعلان پر تنقید کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اگر مولانا پوپلزئی کے ساتھ ہی عید منانی تھی تو رویت ہلال کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر فلسطین میں مظالم امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، انشاء اللہ سری نگر ہمارا دارالحکومت بنے گا، کشمیر ہمارے خمیر میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب دونوں جانب کشمیری مل کر عید منائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے