English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

القمر

لاہورسمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گرمی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

عارفوالا میں تیز ہواؤں کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں شہر بھر میں اندھیرے کا راج ہوگیا۔

چنیوٹ اور گردونواح میں بھی کالی گھٹاؤں کا راج ہے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو بارش کے باعث عید کی نماز پڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث عید گاہ ، اسلامیہ کالج سمیت دیگر مقامات پر عید کی نماز نہ پڑھائی جاسکی اور مسجدوں میں رش رہا۔ گوجرانوالہ اور گردنواح میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔

لاہور میں طوفانی بارش کے باعث کمشنر کیپٹن محمد عثمان نے تمام محکموں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کر دیے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے