English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کا فلسطینیوں کی جائز جدوجہد کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ

القمر

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی منصفانہ جدوجہدکے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیاہے۔فلسطینی صدرمحمودعباس کے ساتھ ٹیلی فون پرفلسطین کی موجودہ صورتحال پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا اسرائیلی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری کو متحرک کرنے کے بارے میں پاکستان کی جانب سے بھرپورکوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی کے دوران پاکستانی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کی فراہمی کااعادہ کیا۔فلسطین کے صدرمحمودعباس نے پاکستان کی بھرپورحمایت اورغزہ اورمسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی حملوں پر پاکستانی قیادت کے ردعمل اورمذمتی بیان کاخیرمقدم کیا۔عمران خان نے مسجدالاقصیٰ میں بے گناہ فلسطینیوں پرمظالم اورغزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ فضائی حملوں کی شدیدمذمت کی جن کے نتیجے میں بچوں سمیت متعددفلسطینی شہید ہوگئے۔دونوں رہنمائوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے