غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں مظاہرین فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف برطانیہ، اسپین و جرمنی میں مظاہرے
غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف برطانیہ، اسپین اور جرمنی میں مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے خاموش رہ لیے اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آگیا ہے۔
لندن میں فلسطین کے حق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین ماربل آرک پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا۔
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 بچوں سمیت 140 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
فلسطین پر اسرائیلی حملے کے خلاف برسلز میں عوام کا بڑا مظاہرہ
فلسطین پر اسرائیلی حملے کے خلاف بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں عوام کا بڑا مظاہرہ ہوا۔
مظاہرے کے شرکاء نے اسلامی ممالک کے اتحاد کی اپیل کی، مظاہرے میں بچوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف برطانیہ، اسپین اور جرمنی میں بھی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے خاموش رہ لیے اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آگیا ہے۔

منبع: جنگ نیوز